باجوڑ ایجنسی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ،5 زخمی

اتوار 21 اگست 2016 22:04

باجوڑ ایجنسی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ،5 زخمی

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) باجوڑ ایجنسی میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو باجوڑ ایجنسی کے علاقے سلارزئی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی میڈ یکل سنٹر منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :