چترال سے لڑکیاں اغوا ہو کر پنجاب میں فروخت کرنے کا انکشاف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 اگست 2016 21:29

چترال سے لڑکیاں اغوا ہو کر پنجاب میں فروخت کرنے کا انکشاف

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اگست۔2016ء)خيبرپختونخواميں دوشيزاوں کی سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔ چترال کی خاتون کو چھ لاکھ روپے کے عوض پنجاب فروخت کيا گيا تھا۔نومولود بچوں کے بعد اب دوشيزاوں کے اغوااورفروخت کا تہلکہ خيزانکشاف ہوا ہے۔۔۔

(جاری ہے)

چترال کی جوانسال لڑکی کوشادی کا جھانسہ دے کربے ہوش کرکے محض چھ لاکھ ميں فروخت کيا گيا تھا۔۔۔ اغوا کار گينگ ميں چترال ،پشاوراورپنجاب کے لوگ بھی شامل ہيں۔سمگلرزکے چنگل سے فرارہونے والی خاتون کو6 ماہ تک تاريک کمرے ميں قيدرکھاگيا ۔۔۔ جسے بات نہ ماننے پر جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنايا جاتا۔چترالی خاتون نے وزيراعظم، وزیراعلیٰ خيبرپختونخوا اور عدليہ سے انصاف کی اپیل کی ہے.