وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے کے پروگرام کی منظوری دیدی
کاشتکاروں کو آسان شرائط پراربوں روپے کے بلاسود قرضے دیں گے،ربیع اور خریف کی فصلوں کیلئے اربوں روپے کے قرضے دیئے جائیں گے، پانچ لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا، ساڑھے بارہ ایکڑاراضی رکھنے والا کاشتکاربلا سود قرض کے حصول کا اہل ہو گا، تمام مارک اپ پنجاب حکومت برداشت کرے گی، پنجاب ایگریکلچر فاؤنڈیشن کے قیام کا جائزہ لیا جائے، زرعی سٹاک ایکسچینج کے حوالے سے بھی تجاویز مرتب کی جائیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
اتوار 21 اگست 2016 21:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اتوار کو اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کاشتکاروں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کرنے کے پروگرام کی منظوری دی گئی-وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق کاشتکاروں کوآسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام بنایالیا ہے،جس کے تحت تقریباً اربوں روپے کے بلاسود قرضے انتہائی آسان شرائط پر کاشتکاروں میں تقسیم کیے جائیں گے اور اس پروگرام پر عملدرآمد سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا- پنجاب میں کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کی فصلوں کیلئے اربوں روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے اور اس پروگرام سے پانچ لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گااور ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی رکھنے والا کاشتکاربلا سود قرض کے حصول کا اہل ہو گا-پنجاب حکومت بنکوں اور مالیاتی اداروں کی وساطت سے کاشتکاروں میں اربوں روپے کے بلا سود قرضے تقسیم کرے گی اور اس ضمن میں تمام مارک اپ پنجاب حکومت برداشت کرے گی-وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور ہماری آبادی کے بڑے حصے کا روزگار بھی اسی شعبے سے وابستہ ہے -انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے بھی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اورکاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 100 ارب روپے کے تاریخی کسان پیکیج کا اعلان کیا ہے - زراعت کی بہتری اورکاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے اس تاریخ ساز کسان پیکیج کی پائی پائی کاشتکاروں تک پہنچائیں گے- انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کا مفاد مقدم ہے اور اسی لئے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مفادات کے تحفظ کیلئے شاندار پیکیج دیا گیا ہے - وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھی کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع کسان پیکیج دیا ہے -انہوں نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں جو اپنی محنت سے زمین سے اناج پیدا کرتے ہیں - کاشتکاروں کو عالمی سطح پر زرعی شعبے میں ہونے والی کساد بازاری سے محفوظ رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے - وزیر اعلیٰ نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی کہ پنجاب ایگریکلچر فاؤنڈیشن کے قیام کا جائزہ لیا جائے- انہوں نے کہا کہ زرعی سٹاک ایکسچینج کا قیام بھی وقت کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں بھی جائزہ لیکر تجاویز پیش کی جائیں - سیکرٹری زراعت نے بلا سود زرعی قرضوں کی فراہمی کے پروگرام اور طریقہ کارکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ،عائشہ غوث پاشا، فرخ جاوید، چیف سیکرٹری ، نیشنل بنک، بنک آف پنجاب، زرعی ترقیاتی بنک، تعمیر بنک کے صدر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.