کراچی ‘پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی ‘عزیربلوچ گروپ کے ملزم سمیت 3ملزمان گرفتار

اتوار 21 اگست 2016 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے عزیربلوچ گروپ کے اہم ملزم سمیت 3ملزمان کو دھرلیا۔رات گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری سنگولین میں پہلے سے گرفتار ملزم کی نشادہی پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران گینگ وارعزیزبلوچ گروپ کے اہم ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم ایاززہری قتل،اقدام قتل،بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ حکومت سندھ نے ملزم کی گرفتاری پر5 لاکھ روپے انعام کر رکھا تھا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔ادھر گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں کئی مقدمات درج ہیں۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے سوک سینٹر کا گھیراو کرکے ایس بی سی اے کے دفترکی تلاشی لی۔فائلوں کو چیک کیا گیا،،تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :