تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی
اتوار 21 اگست 2016 21:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق یوسف شاہوانی کو تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے 92گھنٹے سے زائد ہوچکے ہیں اس سے قبل بھی بھوک ہڑتال کے تیسرے دن ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود چوتھے دن دوبارہ سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے تھے اور آج بھوک ہڑتال کے پانچویں دن یوسف شاہوانی کی طبیعت پھر انتہائی ناساز ہوگئی جنہیں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹر طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق یوسف شاہوانی کے مسلسل بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کے باعث انہیں شدید جسمانی کمزور ی ہورہی ہے اور ان کا بی پی اپ ڈاوٴن ہورہا ہے ، شوگر لیول درست نہیں ہے جس سے انکی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.