عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ‘امن وامان کے حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیئے پولیس سے رابطہ کریں

ترجمان سندھ پولیس کا جاری بیان

اتوار 21 اگست 2016 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفتر سے جاری ایک بیان میں عوام سے کہا ہے کہ شہر میں مبینہ اغوا ْ کے واقعات جیسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور قانون کی ہر سطح پر پاسداری اور احترام کو یقینی بناتے ہوئے امن وامان کے حالات پر کنٹرول کے ضمن میں پولیس کے مجموعی اقدامات میں اپنے انفرادی واجتماعی کردار کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، ا نہوں نے الیکٹرانک پرنٹ و سوشل میڈیا کے نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ آگے آئیں اور لوگوں میں اغواْ و دیگر واقعات کے حوالے سے شعور اجاگر کریں کہ کس طرح شرپسند عناصر اس قسم کی افواہوں کے پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے تحت شہر میں افراتفری اور قیام امن کے ضمن میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی کاوشوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس جرائم کے خلاف منظم کاروائیوں اور باالخصوص کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے کے لیئے انتہائی پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ایسے مذموم ہتھکنڈوں اور افواہوں سے شرپسندوں کی ناکامی یقینی ہے۔پولیس جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :