نتائج میں تبدیلی کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ‘کراچی انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد گرفتار

اتوار 21 اگست 2016 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) کراچی انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔ ملزم پر نتائج میں تبدیلی کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر نذر محمد کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر امتحانات انٹر بورڈ دبیر احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دبیر احمد کو ان کے رشتہ دار کے گھر کے باہر سے گرفتارکیا گیا۔ڈپٹی کنٹرولر پر انٹر بورڈ میں نتائج کی تبدیلی کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے گزشتہ کئی روز سے محکمہ اینٹی کرپشن چھاپے مار رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :