راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں تیزہواؤ ں کے ساتھ موسلادھار بارش ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار

اتوار 21 اگست 2016 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤ ں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کی شام راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور مرجھائے چہرے کھل اٹھے ۔

شہری موسم کا مزا لینے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

پشاوراورگردنواح میں تیزہواں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا،پشاور شہر و گرد نواح میں دوپہر کو تیز دھوپ کے بعد اچانک گہرے بادل چھا گئے، جس کے ساتھ ہی تیز ہوائیں چلنے لگی اوربارش شروع ہوئی جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، صدر، نوتھیہ، کینٹ ، یونیورسٹی روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی کئی فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں تیزہواں کے ساتھ بارش سے گرمی کازور ٹو ٹ گیا اورموسم خوشگوار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :