9جماعت کے نتائج میں ناقص کار کردگی دکھانے والے اساتذہ کیلئے شکنجہ تیار

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب ناقص کارکردگی پر تمام اضلاع کے ای ڈی اوز سے ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی فہرستیں طلب کرلیں

اتوار 21 اگست 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے 9ویں ویں جماعت کے نتائج میں ناقص کار کردگی پر تمام اضلاع کے ای ڈی اوز سے ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی فہرستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے لاہوراور پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ای ڈی او ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ نویں جماعت میں ناقص کارگردگی دکھانے والے اساتذہ کی فہرستیں مرتب کرکے جلدازجلد ڈی پی آئی کو بھیجی جائیں۔

تاکہ ناقص کارگردگی دکھانے والے اساتذہ کی نشاندہی ہونے کے بعد ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے مختلف کیٹگریز پرفارما بھی مرتب کیا گیا ہے جس میں جماعت اورسبجکیٹ کے متعلقہ اساتذہ بھی شامل ہوں گے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی ہدایات پر ان اساتذہ کی باقاعدہ فہرستیں بنا کر انہیں ان کی کارگردگی کے مطابق سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :