اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام رکنے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ‘ گرد وغبار سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

اتوار 21 اگست 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام رکنے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ‘ گرد وغبار سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ’حکومت نے ا ورنج لائن ٹرین منصوبے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا دعوی کیا جبکہ اصلیت اس کے برعکس ہے ۔قدیم عمارتوں کو برقرار رکھنے کی غرض سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے راہگیر ، دکاندار اور علاقہ مکین ذہنی کوفت کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ دھول اور مٹی کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ منصوبے میں تاخیرسے آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے شہری بروقت اپنی منزل پر نہیں پہنچ پاتے۔انہوں نے حکومت سے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔اورنج لائن منصوبے کی تکمیل سے شہری مستفید ہوتے ہیں یا نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر تاحال منصوبے سے شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔