اسکردو میں جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ،5سیاح جاں بحق ،3 زخمی

اتوار 21 اگست 2016 19:33

اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) اسکردو میں جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے 5سیاح جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق پیر کو اسکردو کے علاقے سد پارہ کے مقام پر جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس سے 5افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جبکہ3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جیب دیو سائی سے اسکردو جا رہی تھی ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے میڈ یکل سنٹر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :