گزشتہ2روز میں پاکستان سے 4ہزار سے زائد افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر وطن واپس آچکے ہیں،افغان حکام

اتوار 21 اگست 2016 18:17

جلال آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) افغان حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ2روز میں پاکستان سے 4ہزار سے زائد افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر وطن واپس آچکے ہیں۔افغان میڈیاکے مطابق مہاجرین اور وطن واپسی کی وزارت کے ترجمان اسلام الدین جرات نے بتایا ہے کہ گزشتہ2روز میں پاکستان سے 4ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ وطن واپس آنے والوں میں سے 2515کے پاس آئی ڈی کارڈز ہیں اور 1571دیگر مہاجرین بغیر آئی ڈی کارڈ کے ہیں یہ لوگ رضاکارانہ طور پر طورخم سرحد سے واپس آئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ آئی ڈی کارڈز رکھنے والے پناہ گزینوں کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی طر ف سے امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ آئی ڈی کارڈ نہ رکھنے والوں کو ننگرہار میں بین الاقومی مہاجرین کی تنظیم کے دفتر کی طرف سے مدد فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :