مودی کے پاکستان میں ہو نے والی سارک کانفرنس میں شرکت کا امکا ن نہیں ،بھارتی میڈیا

اتوار 21 اگست 2016 17:44

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کا امکان نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے رواں سال پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کا امکان نہیں ہے تاہم اس بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ درست وقت پر کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث اس بات کا امکان ہے کہ وزیراعظم مودی سارک کانفرنس میں شریک نہیں ہونگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں بارے حالیہ بیانات کے بعد دو طرفہ لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی تاہم اس کے اثرات سارک سربراہی کانفرنس پر بھی پڑیں گے یہ کہنا قبل از وقت ہے۔