پانامہ لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے جسکے لیے اپوزیشن کے ٹی اوآرز موثر ہیں‘ پانامہ لیکس کا معاملہ انتہائی اہم ہے اور پیپلزپارٹی اس بارے میں پار لیمنٹ سمیت دیگر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس کی ہر صورت شفاف اور جلد تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ قوم کے سامنے اصل حقائق آسکے

سابق صدر آصف علی زرداری کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات میں بات چیت

اتوار 21 اگست 2016 16:44

پانامہ لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے جسکے لیے اپوزیشن کے ٹی اوآرز ..

لاہور/لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) پیپلزپارٹی کے شر یک چےئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے جسکے لیے اپوزیشن کے ٹی اوآرز آئین وقانون کے مطابق موثر ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ لندن میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ملاقات کے دوران پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونیوالی سیاسی آئینی صورتحال اور اپوزیشن کے احتجاج سمیت دیگر امور کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی ہے پیپلزپارٹی کے شر یک چےئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ انتہائی اہم ہے اور پیپلزپارٹی اس بارے میں پار لیمنٹ سمیت دیگر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس کی ہر صورت شفاف اور جلد تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ قوم کے سامنے اصل حقائق آسکے ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن نے جو ٹی اوآرز دےئے ہیں وہ آئین وقانون کے مطابق ہیں ا ور ان موثر ٹی آوآرز کے ذریعے ہی سارے معاملے کی شفاف تحقیقات ممکن ہو سکتی ہے ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کے دوران کہا کہ احتساب کے بغیر ملک اور جمہو ریت نہیں چل سکتی اس لیے ملک میں شفاف احتساب وقت ُملک اور قوم کی ضرورت ہے ۔