وزیراعظم نواز شریف کل متوقع طور پر لاہور ،سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کرینگے

اتوار 21 اگست 2016 16:33

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف ( پیر ) کو متوقع طور پر لاہور ،سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ موٹروے لاہور بائی پاس انٹرچینج سے شروع ہو گی جو کہ N-5 کو M-2 کالا شاہ کاکو سے منسلک کرے گی اور سیالکوٹ کے مغرب میں 15 کلو میٹر پر جا کر ختم ہو گی جس سے کثیر آبادی کے ساتھ ساتھ کاروباری علاقے بھی مستفید ہونگے ۔

موٹروے پر 6 انٹرچینج اور 2 سروس ایریا ہونگے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے زرعی زمینوں سے گزرے گی جو بہت سے کاروباری سرگرمیوں والے مراکز کو بھی ایک دوسرے سے جوڑے گی ، موٹروے کی تعمیر سے شہریوں کو جدید اور تیز ترین سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ تاجروں، صنعتکاروں سمیت ان علاقوں کے لوگوں کی دیرینہ خواہش پر شروع کیا گیا ہے۔