سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ چکے ،رینجرزکے آپریشن کا دائرہ کار لاہور تک بڑھایا جائے ‘ عمران خان

شریف برادران کو جہاں سے سیاسی خطرہ ہوتا ہے وہاں گلوؤں کی طاقت استعمال کرتے ہیں ، پنجاب پولیس کو (ن) کا عسکری ونگ بنا دیا گیا

اتوار 21 اگست 2016 16:30

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ واقعات خطرناک حد تک بڑھ چکے ، کراچی میں جاری رینجرزکے آپریشن کا دائرہ کار لاہور تک بڑھایا جائے ،شریف برادران کو جہاں سے سیاسی خطرہ ہوتا ہے وہاں گلوؤں کی طاقت استعمال کرتے ہیں ، لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہاکہ پنجاب پولیس کو (ن) لیگ کا عسکری ونگ بنا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال بھی تحریک انصاف کے دو کارکنوں خرم اور عاطف کو سال قتل کردیا گیا تھا ، ہمارے کارکنوں کے قاتل آزادانہ طور پر گھوم پھر رہے ہیں ، شریف برادران کو جہاں سے سیاسی خطرہ ہوتا ہے وہاں گلوؤں کی طاقت استعمال کرتے ہیں ، پنجاب پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ،شریف برادران نے پنجاب پولیس کا پیشہ وارانہ تشخص تباہ کردیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ لاہور میں رینجرز کے ذریعہ ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ اسلام آباد میں نوجوان وکیل فہد ملک کو جرائم پیشہ مافیا نے بے دردی سے قتل کیا ، فہد ملک پولیس اسٹیشن کے سامنے قتل کیا گیا ۔