قوم کرکٹ کی دیوانی ہے مگر انکے ارمانوں کا خون کیا جا رہا ہے، ظہیر عباس
پی سی بی سمیت دیگر کھیلوں میں حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں مگر سفارش کا خاتمہ کر کے ٹیلنٹ کو ابھارنا ناگزیر ہے، دوسرے ممالک بگ تھری پر حتمی مشاورت کر رہے ہیں بہت جلد دنیائے کرکٹ کے تین بڑوں کی طاقت کمزور پڑ جائے گی ، سابق صدر آئی سی سی انٹرویو
اتوار 21 اگست 2016 16:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری ملی تو وعدہ ہے کہ قومی امنگوں کے مطابق کرکٹ کے میدانوں میں سر فخر سے بلند ہو گا۔ قوم کرکٹ کی دیوانی ہے مگر انکے ارمانوں کا خون کیا جا رہا ہے ۔ پی سی بی سمیت دیگر کھیلوں میں حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں مگر سفارش کا خاتمہ کر کے ٹیلنٹ کو ابھارنا ناگزیر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں ے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ا نہوں نے کہا کہ بگ تھری کا کرکٹ راج ختم ہونے کے قریب ہے۔ دوسرے ممالک بگ تھری پر حتمی مشاورت کر رہے ہیں اور بہت جلد دنیائے کرکٹ کے تین بڑوں کی طاقت کمزور پڑ جائے گی۔ بھارت سمجھتا ہے زیادہ پیسہ کمانے والے کا کرکٹ پر زیادہ حق ہونا چاہیئے جبکہ کرکٹ میں اب پیسے کی کمی نہیں رہی۔(جاری ہے)
دوسرے ملکوں کو موقع دیا جائے تو وہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا حصہ ڈال سکتے یہں۔
مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور فروغ کے لئے فنانشنل مدد کرنی چاہیئے۔ پاکستان سپر لیگ نئی چیز ہے جس سے نیا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آئے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئندہ دو ایڈیشنز پر زیادہ محنت کرنا ہو گی کیونکہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو فروغ دے کر ہی ڈومیسٹک کرکٹ بہتر کی جا سکتی ہے۔ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بنیادی تبدیلیاں لا کر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ بڑی اننگز ہمیشہ پلیئر کو یاد رہتی ہیں اور اگر کوئی اننگ روایتی حریف بھارت کے خلاف ہو جائے تو اور بھی زیادہ یادگار ، خوشگوار بن جاتی ہے۔ بھارت کے علاوہ انگلینڈ ، آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے م یں بہت انجوائے کرتا تھا۔ انگلینڈ آسٹریلیا کے خلاف ان کے دیس میں سنچری کرنا یادگار لمحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کا شیدائی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں کسی نہ کسی طرح کرکٹ سے وابستہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ا گر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سمجھا اور میری قسمت نے ساتھ دیا تو پی سی بی میں عہدہ سنبھال کر کرکٹ کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.