کاشتکار دھنیا کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاطی برتیں،محکمہ زراعت

فصل کی بیجا ئی وتر میں کی گئی ہو توفصل اگنے کے بعد 15سے 20روز تک پا نی نہ دیا جا ئے ترجمان

اتوار 21 اگست 2016 15:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار دھنیا کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاطی برتیں، کھیلیاں پانی میں ہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیونکہ ا س سے دھنیا کی پیداوار بر ی طرح متاثرہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اگر فصل کی بیجا ئی وتر میں کی گئی ہو توفصل اگنے کے بعد 15سے 20روز تک پا نی نہ دیا جا ئے اورجب پودے چار سے پا نچ انچ بڑے ہوجائیں توان کی چھدرائی کر د ی جا ئے، فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پو د ے اچھی طرح نشوونماپاسکتے ہیں،2سے3مرتبہ گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثراندازمیں ز مین سے ا پنی غذاحاصل کر کے بہتر پرورش پاسکتے ہیں، دھنیا کی کٹائی کے بعدزمین کی ذرخیزی کومدنظررکھتے ہو ئے نائٹروجنی کھادڈالنے کی ضرورت بھی ہے جوفصل کی بڑھوتری تیز کر نے میں معاو ن ثابت ہوتی ہے۔