پھول ، گڈی ، ٹینڈے بننے کے مرحلہ پر کپاس کی فصل کی خصوصی دیکھ بھال کریں،محکمہ زراعت کی ہدایت

کاشتکار اگست کے مہینے میں نائٹروجنی کھادوں کا استعمال فصل کی بڑھوتری اور پھل کو مدنظر رکھ کر دو سے تین اقساط میں کریں ترجمان

اتوار 21 اگست 2016 14:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو پھول ، گڈی ، ٹینڈے بننے کے مرحلہ پر کپاس کی سب سے اہم او ر نقد آور فصل کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ کپاس صوبہ پنجاب کی سب سے اہم نقد آور فصل ہے کپاس اگانے والے علاقوں کی دیہی آباد ی کے روزگار کا انحصار اس فصل پر منحصر ہے لہٰذا کاشتکار پھول ،گڈی اورٹینڈے بننے کے مرحلہ پر اس کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت دکے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار اگست کے مہینے میں نائٹروجنی کھادوں کا استعمال فصل کی بڑھوتری اور پھل کو مدنظر رکھ کر دو سے تین اقساط میں کریں۔مزید برآں زنک اور بوران کی کمی کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ان کا بذریعہ سپرے استعمال کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث بنتا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ نمی والے موسم میں کپاس کی فصل میں سفید مکھی اور چست تیلے کے حملے کے بروقت تدارک کیلئے اپنی فصل کی ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔