محکمہ زراعت کی بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت

ضرورت پڑنے پر پھول نکلنے اور پھلیاں بننے کے عمل کے دوران ہلکی آبپاشی کی جا سکتی ہے ترجمان

اتوار 21 اگست 2016 14:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ بارشوں کے دوران خود رو جڑی بوٹیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتاہے اس لئے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پھول نکلنے اور پھلیاں بننے کے عمل کے دوران ہلکی آبپاشی کی جا سکتی ہے۔