بینگن اور بھنڈی پرکیڑوں کے حملہ کے پیش نظر زہروں کے استعمال کی ہدایت

کاشتکار سبزیوں کو 8سے10دن کے وقفہ سے پانی دیتے رہیں ترجمان

اتوار 21 اگست 2016 14:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ موسم گرماکی شد ت میں اضافہ کے باعث بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اورجووٴں کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکاروں کو کسی بھی بیماری یا کیڑے مکوڑے کے حملہ کی علامات ظاہر ہوتے ہی سفارش کردہ زہروں کا استعمال کریں ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر سبزیوں کو کسی بھی صورت پانی کی کمی نہ آنے دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار سبزیوں کو 8سے10دن کے وقفہ سے پانی دیتے رہیں البتہ کمزور زمینوں میں آبپاشی کا وقفہ 4 سے5دن بھی رکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ گھیاکدو ، چپن کدو ، حلوہ کدو، کھیرے، گھیاتوری پر بھی کدو کی لال بھونڈی کے حملہ کے امکانات ہیں اس لئے اگر کسی جگہ پر ایسا حملہ مشاہدے میں آئے تو کاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا دھوڑا یا سپرے یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :