ساؤتھ افریقہ میں ”19 ویں افریقہ کام“ کی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 26 اگست 2016 ء تک درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش تین روز جاری رہنے کے بعد 17 نومبر 2016ء کو اختتام پذیر ہو گی

اتوار 21 اگست 2016 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) ٹریڈ دویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کیپ ٹاؤن ساؤتھ افریقہ میں منعقد ہونے والی ”19 ویں افریقہ کام“ کی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 26 اگست 2016 ء تک درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 15 نومبر 2016 ء کو ہوگا جس میں بینکنگ اینڈ فنانس، بزنس انٹیلی جنس، سی آر ایم سلوشنز، ہارڈوئیرز، نیٹورکس، کنزؤمر ٹیکنالوجی سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کی ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔

عالمی تجارتی نمائش تین روز جاری رہنے کے بعد 17 نومبر 2016ء کو اختتام پذیر ہو گی اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی ااستفادہ کیا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :