مواقع، اوقات کار اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے سی پیک سمٹ اور ایکسپو 29اگست کو منعقد ہوگی

اتوار 21 اگست 2016 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مواقع، اوقات کار اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے سی پیک سمٹ اور ایکسپو 29 اگست کو منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں سی پیک سمٹ اور ایکسپوکا انعقاد کرے گی جس کا مقصد 46 ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے، اس سے کاروبار کے فروغ کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور تاجر برادری کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس سے پاکستانی تاجروں کو چینی کاروباری اداروں اور افراد کے ساتھ روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :