تفریحی الیکٹرانکس کا عالمی میلہ ’گیمز کوم‘ پانچ روز تک جاری رہنے کے بعدختم

اتوار 21 اگست 2016 14:08

لون(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) تفریحی الیکٹرانکس بالخصوص کمپیوٹر اور ویڈیو گیمز کا سب سے بڑا عالمی میلہ ’گیمز کوم‘ پانچ روز تک جاری رہنے کے بعدختم ہو گیا۔ جرمن شہر کولون میں منعقدہ اس سالانہ میلے میں اس بار ورچوئل ریئلیٹی پر مبنی کھیلوں کو مرکزی اہمیت حاصل رہی۔

(جاری ہے)

اس میلے کا افتتاح بدھ کے روز عمل میں آیا تھا جب کہ عام شائقین کے لیے اس کے دروازے جمعرات سے کھول دیے گئے تھے۔ جہاں گزشتہ سال اس میلے کو دیکھنے کے لیے جانے والے شائقین کی تعداد تین لاکھ پنتالیس ہزار رہی تھی، وہاں اس سال توقع کی جا رہی ہے کہ میلہ ختم ہونے تک کوئی پانچ لاکھ شائقین اسے دیکھ چکے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :