عالمی سطح پر ایل پی جی کے دام بڑھ گئے

اتوار 21 اگست 2016 14:07

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) عالمی سطح پر ایل پی جی کے دام بڑھ گئے ، پاکستان میں بھی فی کلو ایل پی جی 5 روپے تک مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کے دام 40 ڈالر اضافے سے 300 ڈالر فی ٹن کی سطح پر آ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی لاگت میں ہونے والے اضافے کو آئندہ چند روز میں اگر عوام پر منتقل کیا گیا تو فی کلو ایل پی جی 5 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہے۔ ایل پی جی کی موجودہ قیمت کراچی میں 60 جبکہ لاہور میں 70 روپے کلو ہے -

متعلقہ عنوان :