پاکستان میں ای کامرس کا رجحان تیزی سے فروغ پا نے لگا

اتوار 21 اگست 2016 14:07

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) پاکستان میں ای کامرس کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے، گھر بیٹھے لوگ خاص طور پر خواتین اس سے زیادہ مستفید ہورہی ہیں، آنے والے برسوں کے دوران مارکیٹ کے حجم میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت ای کامرس مارکیٹ کی مالیت 6 کروڑ ڈالر ہے جب کہ 2020 تک مارکیٹ کا حجم ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔

اخبار کے مطابق سال 2014 میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ اس شعبہ میں سرمایہ کاری کا درست وقت ہے جس کے بعد شعبہ سیتعلق رکھنے والے تقریباً 12 ہزار 500 پاکستانی اپنے منصوبے شروع کرنے کے لیے وطن واپس آئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ترقی کرے گا، صرف ترقی کی رفتار غیر یقینی ہے تاہم ایک شعبے کی تیز رفتار ترقی یقینی ہے اور یہ شعبہ ای کامرس ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سے زیادہ عوامل کی وجہ سے پاکستان میں ای کامرس کے لیے درست ماحول پیدا ہورہا ہے۔ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سال بہ سال اضافہ ہورہا ہے اور سال 2015 میں شاندار 800 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری،ٹیکنالوجی ایکو نظام میں وسعت اور اوسان آن لائن خریداری ہے۔رپورٹ کے مطابق گھریلو صنعت کار اور چھوٹے کاروبار اس سے خاص طور پر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :