عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی

اتوار 21 اگست 2016 14:06

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 53ہزارسے کم ہوکر52ہزارروپے کی سطح کی پرآگیا۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں6ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1345ڈالرریکارڈ کی گئی۔جس سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں250روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،لاہور،ملتان،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 53 ہزار 50 روپے سے کم ہوکر 52ہزار 800 روپے پرآگئی، اسی طرح214روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 45 ہزار257روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 740روپے پربرقراررہی۔