198منصوبوں کیلئے45.332ارب روپے کی رقم جاری

اتوار 21 اگست 2016 14:05

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء)وزارت منصوبہ بندی نے 800ارب روپے مالیت کے وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)سے رواں مالی سال 17 2016 ,کے پہلے ڈیڑھ ماہ 1جولائی سے 12 اگست تک 992منصوبوں میں سے صرف198منصوبوں کیلئے صرف45.332ارب روپے کی رقم جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی کی تازہ ترین تفصیلات کے مطابق سستی بجلی کی پیداوار کے 125چھوٹے بڑے ڈیموں کیلئے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی ، جن منصوبوں میں دیامیر بھاشا ڈیم ، داسو ڈیم، گولان گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، خیال خوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، منگلا پاورا سٹیشن و جنریشن یونٹ، تربیلا ڈیم کی چوتھی توسیع کے مرحلے کیلئے منصوبے ، منگی ڈیم، پلائی ڈیم، ڈیلے ایکشن ڈیم، مہمند ڈیم، نائی گنج ڈیم، منگلا ڈیم کی اونچائی کے منصوبے ، ست پارہ ڈیم، ٹوئیوار باتوزائی ستوریج ڈیم، وندر ڈیم، بادین زائی ڈیم، برج عزیز ڈیم، بلوچستان میں100چھوٹے ڈیموں کی تعمیر، دوسائی ڈیم، گرک اسٹورئج ڈیم، خزانہ ڈیم، موڑا تنگی ڈیم، باران ڈیم، سکلیجی ڈیم، ٹانک زیم ڈیم، ورسک ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن، چترال ہائیڈرو پاور اسٹیشن، بلوکی 1200 میگاواٹ، دراوٹ ڈیم، گھابیر ڈیم، گومل زام ڈیم، کرم تنگی ڈیم، کچھی کینال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، جامشورو 1200 میگاواٹ، حویلی بہادر شاہ میں1200میگاواٹ کوئلہ سے بجلی کے پیداوار کے تین بڑے منصوبوں، 600میگاواٹ کے جی سی پی ایل کے منصوبے ،بلوچستان میں 20چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اور 1200میگاواٹ کمبائیڈ سائیکل پاور پلانٹ سی پی جی سی ایل شامل ہیں۔