رواں سال کے اختتام تک چینی برآمدات میں کمی واقع ہو سکتی ہے،چین اسٹیٹ کونسل

اتوار 21 اگست 2016 14:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) چین کی اسٹیٹ کونسل کی ریسرچ کمیٹی کے وائس ڈائریکٹر لانگ گو چیانگ نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک چینی برآمدات میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لانگ گو چیانگ نے میڈیا کو بتایا کہ چینی برآمدات میں 2015کی نسبت رواں سال کے اختتام تک 1.8فیصد کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ برآمدات میں کمی کی بنیادی وجہ بیرونی دنیا سے مطالبات میں کمی اور چین کے خلاف تحفظ تجارت کے قوانین ہیں ، مزدور کی بڑھتی ہوئی اجرت بھی روایتی مقابلہ سازی کو نقصان پہنچا رہی ہے، عمومی طور پر ہم ابھی بھی پرانے فوائد سے نئے کی طرف منتقل ہونے کے مرحلے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :