Live Updates

عمران خان کا لاہور میں بھی رینجرز آپریشن کا مطالبہ

پنجاب میں پولیس (ن) لیگ کا عسکری ونگ بن کر رہ گئی ہے ،عمران خان

اتوار 21 اگست 2016 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں بھی رینجرز آپریشن کرنے کا مطالبہ کر دیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکن مرزا تنویر کے قتل پر شدید تشویش اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا تنویر دو کارکنوں کے مقدمہ قتل میں مدعی تھا جبکہ دو کارکنوں کا قاتل آزاد گھوم رہا ہے عمران خان نے پنجاب حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے پنجاب میں پولیس (ن) لیگ کا عسکری ونگ بن کر رہ گئی ہے چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی کا رینجرز آپریشن پنجاب تک بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بھی رینجرز کے ذریعے آپریشن کیا جائے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات