لاہور میں بھی رینجرز کے ذریعے آپریشن کئے جائیں :عمران خان
شہر میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
فہد شبیر اتوار 21 اگست 2016 13:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ واقعات خطرناک حد تک بڑھ چکے ، یہاں بھی رینجرزکے ذریعہ آپریشنز کیے جائیں ۔
(جاری ہے)
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں رینجرزآپریشنز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جاری رینجرز کا دائرہ کار لاہور تک بڑھایا جائے ، لاہور میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، پنجاب پولیس کو ن لیگ کا عسکری ونگ بنا دیا گیا ہے ، لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن مرزا تنویر کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں ،تحریک انصاف کے دو کارکنوں خرم اور عاطف کو بھی گزشتہ سال قتل کردیا گیا تھا ، ہمارے کارکنوں کے قاتل آزادانہ طور پر گھوم پھر رہے ہیں ، شریف برادران کو جہاں سے سیاسی خطرہ ہوتا ہے وہاں گلووں کی طاقت استعمال کرتے ہیں ، پنجاب پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ،شریف برادران نے پنجاب پولیس کا پیشہ وارانہ تشخص تباہ کردیا ہے ، لاہور میں رینجرز کے ذریعہ ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے ، پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کا دائرہ اسلام آباد تک پھیل گیا ہے ، اسلام آباد میں نوجوان وکیل فہد ملک کو جرائم پیشہ مافیا نے بے دردی سے قتل کیا ، فہد ملک پولیس سٹیشن کے سامنے قتل کیا گیا ، اسلام آباد پولیس کی طرف سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے تک رینجرز کو ایکشن لینا چاہیے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.