جزیرہ نمائے کریمیا میں روس کی فوجی مشقیں

اتوار 21 اگست 2016 11:02

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کی بری اور بحری فوج نے جزیرہ نمائے کریمیا میں لاجیسٹک فوجی مشقوں کاآغاز کردیا ہے - روس کے نائب وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بحیرہ اسود میں تعینات روسی بحری بیڑے کے جنگی جہازوں نے بھی لاجیسٹک امور کے بارے میں مشقیں انجام دیں - روسی فوج نے جزیرہ نمائے کریمیا میں یہ فوجی مشقیں ایک ایسے وقت شروع کی ہیں جب ماسکو نے حال ہی میں کہا تھا کہ یوکرین جزیرہ نما کریمیا میں تخریبی کارروائیاں انجام دے رہا ہے یوکرین نے روس کے اس الزام کو مسترد کردیا ہے - دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے - جرمن چانسلر نے دعوی کیا کہ روس نے مینسک معاہدے کے تعلق سے اپنے وعدون پرعمل نہیں کیا اس لئے ماسکو پر عائد یورپی یونین کی پابندیوں کو اٹھانے کی کوئی وجہ نہیں ہے - جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ روس نے دوہزار چودہ میں جزیرہ نمائے کریمہ کا اپنے ساتھ الحاق اور مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرکے علاقے میں ایک بڑا بحران پیدا کیا ہے

متعلقہ عنوان :