ایران اور فرانس کے درمیان مشترکہ کار ساز کمپنی کے قیام کا معاہدہ

اتوار 21 اگست 2016 10:57

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) ایران کی کار ساز کمپنی سایپا اور فرانس کی سیٹروئن نے مشترکہ کمپنی کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ مشترکہ کمپنی کے قیام کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر ایران کے وزیر تجارت محمد رضا نعمت زادہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے پر سایپا گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہدی جمالی، بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن سید محمد علی سید ابریشمی اور سیٹروئن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے روین جین کرسٹوفراور سیٹرون گروپ کے سیکرٹری اولیور برگیس نے دستخط کیے۔اس معاہدے کے تحت ایرانی اور فرانسیسی کمپنی کے درمیان پچاس پچاس فیصد کی شراکت ہوگی۔ مشترکہ کمپنی کے چھے رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایران اور فرانسیسی کمپنیوں کے تین تین افراد شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :