ٹھٹھہ:بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 9 فراد ہلاک اور 35 افراد زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 21 اگست 2016 10:47

ٹھٹھہ:بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 9 فراد ہلاک ..

ٹھٹھہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اگست۔2016ء) بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 9 فراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 35 افراد زخمی بھی ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں، بد قسمت بس کراچی سے شہداد کوٹ جارہی تھی کے ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کےقریب بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی۔

(جاری ہے)

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 افرد زخمی ہوئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا، کئی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کراچی اور حیدر آباد بھی منقتل کیا گیا۔سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی نے بتایا کہ حادثہ نصب شب کے وقت پیش آیا اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر بس پتھروں سے لدے ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران ٹکراگئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاک و زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور دادو سے ہے۔

متعلقہ عنوان :