گلگت بلتستان کے لوگ اقتصادی راہداری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے تیاری شرو ع کر دینی چاہیے، پاک چین اقتصادی راہداری ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے ،اس کی تکمیل سے گلگت بلتستان کے علاقے میں خوشحالی آئے گی ، اقتصادی راہداری منصوبہ موجودہ دورکا عظیم الشان منصوبہ ہے ،اس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، منصوبے سے پورے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی
صدر مملکت ممنون حسین کاقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 20 اگست 2016 22:17
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے گلگت بلتستان کے علاقے میں خوشحالی آئے گی ، گلگت بلتستان کے لوگوں کو اس راہداری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے انھیں ابھی سے تیاری شرو ع کر دینی چاہیے ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ موجودہ دورکا عظیم الشان منصوبہ ہے جس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔
اس منصوبے سے پورے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ہفتہ کوقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر طلبہ و طالبات اور معززین سے خطاب ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا نا ہو گا تاکہ ملک تیزی سے ترقی کرے۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ راہداری منصوبہ ہمارے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے وہ اِس کو ناکام بنانے کی ضرور کوشش کریں گے تاکہ پاکستان ، جو مستقبل میں ایشیائی ممالک کی تجارت کامرکزبننے والا ہے اس کو کسی طریقہ سے ناکام بنا دیں۔
انھوں نے کہا کہ عوام اور خاص طور پر نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مخالفین کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہ ہو نے دیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان ہمارامستقبل اور امید ہیں۔قوم کو ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، ہمیں یقین ہے کہ نئی نسل ان امیدوں پر پورا اترے گی۔نوجوانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تعلیم کے شعبے میں جدید وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھیں اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں۔ صدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی خطے میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور بچوں کی بڑی تعداد اس ادارے سے جدید علوم وفنون کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں اضافے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی کاسکردو میں کیمپس قائم ہو چکا ہے اور جلد ہی ہنزہ اور بعض دیگر علاقوں میں بھی کیمپس قائم کردیئے جائیں گے تاکہ گلگت بلتستان کا کوئی علاقہ بھی تعلیم کی روشنی سے محروم نہ رہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کاایک خوبصورت خطہ ہے اور یہا ں پر کاروباری لوگوں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان بین الاقوامی حالات اور مسائل کی وجہ سیخاطر خواہ ترقی نہیں کرسکا لیکن اب حکومت ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔پاکستان دنیا کے ہر فورم پر کشمیر ی عوام کی جائز ، قانونی اور پر امن تحریک آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا تاکہ تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل ہوسکے۔ صدر مملکت نے ہونہار طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور جیتنے والوں کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر میر غضنفر علی خان،گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن پروفیسرڈاکٹر مختاراحمد،چیئرپرسن سینیٹ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی محترمہ خاور ممتازاور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف کے علاوہ معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.