ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس 30اگست کو طلب کر لیا‘ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق اہم فیصلے متوقع

ہفتہ 20 اگست 2016 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس 30اگست کو طلب کر لیا‘ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق اہم فیصلے متوقع ۔ذرائع کے مطابق دوا ساز کمپنیوں نے ادویات دو سے 8گنا مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے جس پر ڈر گ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس 30اگست کو طلب کر لیا گیاہے جس میں قیمتوں میں اضافے سے متعقل اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوا ساز کمپنیوں کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا ،امراض قلب ،جگر ،گردے ،سردرد کی ادویات مہنگی ہونے کا امکان ہے ادویات ساز کمپنیوں نے اپنی درخواستوں میں انہیلر ،انجیکشنز ،اینٹی بائیوٹکس بھی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ ٹانکوں کیلئے استعمال ہونے والی وائر کی قیمت چھ سے چالیس ہزار کرنے اور بہیوشی کے انجیکشن 1700سے 3658روپے کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :