وزیر اعلی کی 9ویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 504 نمبر لیکر نیا ریکارڈ قائم کرنے والی ذہین طالبہ نورین کوثر کو مبارکباد

والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت سے طالبہ کو علم سے غیر معمولی لگن کے باعث یہ شاندار کامیابی ملی ہے‘ نورین کوثر جیسے ذہین بچے و بچیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اورپاکستان کا تابناک مستقبل ایسے قیمتی ہیروں کے ساتھ جڑا ہوا ہے ‘وزیر اعلی

ہفتہ 20 اگست 2016 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے 9ویں جماعت کے بورڈ کے سالانہ امتحان میں 504 نمبر لیکر نیا ریکارڈ قائم کرنے والی ذہین طالبہ نورین کوثر کو مبارکباددی ہے - وزیر اعلی نے کہا ہے کہ نورین کوثر نے اپنی محنت اور قابلیت کی بنا پر پاکستان کے تمام بورڈز میں شاندار نمبر لیکر نیا ریکارڈ بنایا ہے - والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کے ساتھ طالبہ نورین کوثر کو علم سے غیر معمولی لگن کے باعث یہ شاندار کامیابی ملی ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ نورین کوثر جیسی ذہین اور ہو نہار بچے و بچیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اورپاکستان کا تابناک مستقبل ایسے قیمتی ہیروں کے ساتھ جڑا ہوا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ میں اپنی اور پنجاب حکومت کی جانب سے طالبہ نورین کوثر کو شاندار نمبر لینے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں-

متعلقہ عنوان :