Live Updates

عمران خان سے ملاقا ت کرنے والا باغی گروپ نہیں ، عمران خان نے ان کو غلطیوں ،کوتاہیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کا فریضہ سونپا تھا، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو

ہمارا مطالبہ تھاکہ خیبرپختونخوا میں احتساب کا عمل تیز کیا جائے ، داور کنڈی

ہفتہ 20 اگست 2016 22:03

عمران خان سے ملاقا ت کرنے والا باغی گروپ نہیں ، عمران خان نے ان کو غلطیوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقا ت کرنے والا باغی گروپ نہیں ہے بلکہ عمران خان نے انہیں غلطیوں ،کوتاہیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کا فریضہ سونپا تھا، تحریک انصاف کے رہنما داور کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ تھاکہ خیبرپختونخوا میں احتساب کا عمل تیز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کویہاں بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس دوران نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والا باغی گروپ نہیں ہے بلکہ عمران خان نے انہیں غلطیوں ،کوتائیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کا فریضہ سونپا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان اراکین اسمبلی کو جمعہ کے روز دوبارہ ملاقات کے لئے بلایا گیا ہے ۔ تمام ارکان نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے ناراض رہنما ورکن قومی اسمبلی داور کنڈی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ کے پی کے میں احتساب کا عمل تیز کیا جائے اور گورننس کو مزید شفاف بنایا جائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات