شا ہ عا لم چو ک میں دونا معلو م افر اد نے فا ئر نگ کر کے 40سا لہ شخص کوقتل کردیا

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی دونوں نے قتل ہونے والے مرزا تنویرکے کارکن ہونے کا دعویٰ کردیا

ہفتہ 20 اگست 2016 21:55

لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) رنگ محل کے علا قے شا ہ عا لم چو ک میں دونا معلو م افر اد نے فا ئر نگ کر کے 40سا لہ شخص کوقتل کردیا ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی دونوں نے قتل ہونے والے مرزا تنویرکے کارکن ہونے کا دعویٰ کردیا ،تحریک انصاف نے قتل کے خلاف شاہ عالم چوک میں شدید احتجاج بھی کیا ۔بتا یا گیا ہے کہ رنگ محل کے علا قہ شا ہ عا لم چو ک میں ہو نے والے واقع میں مر زا تنو یر بیگ کو گھر جا تے ہو ئے نا معلو م افر اد نے فا ئر نگ کر تے ہو ئے ہلا ک کیا اور وہا ں سے فر ار ہو گئے۔

فائرنگ سے علا قے میں خو ف وہر اس پھیل گیا ۔متو فی مرزتنویر اند رون یکی گیٹ کا رہا ئشی اور چا ر بچو ں کا با پ تھا ۔پو لیس نے نا معلو م افر اد کے ہلا ک مقد مہ درج کر تے ہو ئے تفتیش کا آ غا ز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف تحریک انصاف اور جماعت اسلامی دونوں نے شاہ عالمی میں قتل ہونے والے مرزا تنویرکے کارکن ہونے کا دعویٰ کردیا ۔ قائدحزب اختلاف میاں محمود الرشید اور دیگر کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شاہ عالم چوک میں مرزاتنویرکے قتل کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر چوبیس گھنٹے میں ملزمانہ پکڑے گئے تو پورے شہر میں دھرنے دئیے جائیں گے۔

دوسری طرف جماعت اسلامی نے بھی مرزا تنویر کے کارکن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈکرا یاہے اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر کی طرف سے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :