پنجاب کے بعد سندھ میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ شروع

سکھر میں 10سالہ قرت العین کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام اہل محلہ نے اغوا کار کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 20 اگست 2016 21:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء) پنجاب کے بعد سندھ میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ شروع، سکھر کے علاقے واریتڑ کی رہائشی10سالہ قرت العین کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، بچی اغوا کار کو دھکا دینے کے بعد بھاگ کر اہلخانہ تک جاپہنچی، اہل محلہ نے اغوا کار کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اے سیکشن پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں ننہے بچوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ سندھ کے شہر سکھر میں بھی شروع ہوگیا، واریتڑ کی رہائشی دس سالہ قرت العین گھر سے ٹیوشن جانے کے لئے نکلی تو شمشاد شیخ نامی شخص نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش، بچی نے ملزم کو دھکا دے کر بھاگ کر اپنے اہلخانہ تک جاپہنچی، اہلخانہ کو اطلاع دینے کے بعد اہل محلہ نے ملزم کی تلاش کی، جس کے بعد ملزم اہل محلہ کے ہتھے چڑھ گیا، اہل محلہ نے ملزم شمشاد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

قرت العین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اٹھانے کی کوشش کی، دھکادے کر قریب ہی واقع اپنے چچا کی دوکان میں بھاگ گئی، پولیس نے ملزم کو لاکپ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔واضع رہے کہ اس قبل بھی نیو پنڈ کے علاقے سے نامعلوم اغواء کار خاتون نے ایک بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی تھی جسے اہلخانہ نے ناکام بنا دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :