کانگو وائرس کے مریض کی ہلاکت، جناح اسپتال کے وارڈ میں صفائی

ہفتہ 20 اگست 2016 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) جناح اسپتال میں گزشتہ روز کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا شخص کی موت کے بعد تاریخ میں پہلے بار متعلقہ وارڈ کی مکمل صفائی کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کا 22 سالہ نوجوان اﷲ دتہ قربانی کے جانور فروخت کرنے بہاولپور سے کراچی مویشی منڈی سہراب گوٹھ پہنچا تھا جہاں اس کی تین روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا تھا، جو گزشتہ روز جانبر نہ رہتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

اسپتال حکام نے متاثرہ شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں کو مویشی منڈی جانے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس موت کے بعد کراچی میں رواں برس کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 تک جاپہنچی ہے۔عید الضحی کے پیش نظر ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مویشی منڈی میں داخل ہونے سے قبل ماسک اور دستانے پہن لیں اور بیمار مویشیوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔واضح رہے یہ وائر س جانوروں میں موجود چیچڑ کے کاٹنے یا بیمار جانوروں سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے جس سے صحت مند آدمی بھی متاثر ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :