پی ایس 14 جیکب آباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں71 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول، پیپلز پارٹی کے میر اورنگزیب 10206 ووٹ حاصل کرکے آگے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اگست 2016 21:01

پی ایس 14 جیکب آباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں71 پولنگ اسٹیشنوں ..

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20 اگست 2016ء) پی ایس 14 جیکب آباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں71 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 14 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے میر اورنگزیب 10206 ووٹ حاصل کرکے آگے ہیں۔ جبکہ ن لیگ کے محمد اسلم ابڑو 5517 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور تحریک انصاف کے میر راجا خان جھکرانی 3951 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :