وزیراعظم نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ، سپریم کورٹ جانے والوں کی درخواستیں خارج ہوجائینگی، کچھ لوگ ستمبر کو ستمگر بنانا چاہتے ہیں،موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا عوامی تحریک کی احتجاجی ریلیوں پر ردِ عمل

ہفتہ 20 اگست 2016 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے، سپریم کورٹ جانے والوں کی درخواستیں خارج ہوجائیں گی اور کچھ لوگ ستمبر کو ستمگر بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلیوں پراپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے، سپریم کورٹ جانے والوں کی درخواستیں خارج ہوجائیں گی اور کچھ لوگ ستمبر کو ستمگر بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کی باتیں لوگ پہلے بھی سنتے رہے ہیں اور آئندہ بھی سنتے رہیں گے لیکن یہ واضح ہو کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔(ح ب )