گوادر پاکستان کا مستقبل ہے اور اس کی تکمیل سے خطے میں انقلابی ترقی ہو گی ‘پاکستان ترقی کے لحاظ سے ایسے مقام پر کھڑا ہو گا کہ اس کی حیثیت دنیا میں قرضے لینے نہیں ‘دینے والے ملک کی ہو گی ‘سی پیک منصوبے پر 46ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے اور یہ پاکستان کے مضبوط معاشی مستقبل کا ضامن ہے

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 اگست 2016 20:56

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) گوادر پاکستان کا مستقبل ہے اور اس کی تکمیل سے خطے میں انقلابی ترقی ہو گی اور پاکستان ترقی کے لحاظ سے ایسے مقام پر کھڑا ہو گا کہ اس کی حیثیت دنیا میں قرضے لینے نہیں بلکہ دینے والے ملک کی ہو گی سی پیک منصوبے پر 46ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے اور یہ پاکستان کے مضبوط معاشی مستقبل کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے پائلیٹ پبلک سیکنڈری سکول اٹک میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ میں تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد اسناد کی تقسیم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات کی خواہاں ہے کیو نکہ قوموں کی ترقی میں تعلیمی ترقی ہی ایک ایسا زینہ جس کو عبور کر کے خوشحالی اور خود کفالت کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے -انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں تقریب ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر کے تحت منعقد ہو ئی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد تھے اس موقع پر نامزد چیئرمین بلدیہ شیخ ناصر محمود ، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)سلیم شہزاد، نامزد چیئرمین بلدیہ حضرو رئیس ڈار، ڈی او ایجوکیشن چوہدری خالد محمود، ای ڈی او ایف اینڈ پی ملک طارق رحیم ، پرنسپل پائیلیٹ سیکنڈری سکول شیخ آصف صدیقی چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال، سرپرستِ اعلیٰ سید رضا نقوی، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک عطا محمد خان اعوان چئیرمین سینٹرل یونین آف جرنلسٹ رانا شوکت علی،سینئر وائس چئیر مین سینٹرل یونین آف جرنلسٹ ڈاکٹر سہیل احمد، ڈی آئی او شہز نیاز کھوکھر، تفسیر احمد خان ، شیخ ظہور الٰہی، سید ضمیر شاہ،کے علاوہ دیگر شرکاء بھی موجود تھے-سٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم مہناز اور ہادیہ الٰہی نے انجام دیے تلاوتِ قرآنِ حکیم مس ارم ، ہدیہ نعت انیقہ کرن، کلامِ اقبال ارم شبنم اور سچل علی نے پیش کیا اس موقع پر وفاقی وزیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اساتذہ کی فلاح وبہبود کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ہم ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر بنا سکیں -انہو ں نے شرکاء کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب یہ تمام تر ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے کہ وہ طالب علموں کو آ ج کے بدلتے ہوئے حالات و واقعات سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار کریں اور ان کے علم میں اضافے کا باعث بنیں تاکہ وہ موجو دہ چیلینجز کا مقابلہ کر سکیں اور دنیامیں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کا باعث بنیں انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات اور دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے آج ہمیں اسی صورت میں اپنا وجود منوا سکتے ہیں جب ہم انکے لئے تیار ہوں گے اور یہ تیاری اسی صورت ممکن ہے کہ جب ہم اپنے بچوں کو نئے آنے والے حالات کے مطابق تیارکریں گے وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں تمام بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر ہورہی ہیں اور کہیں بھی اس بارے میں کوئی شکایت نہیں ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلع اٹک میں 304اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے اور تحصیل اٹک میں 113اساتذہ کو تربیتی کورس مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کی جارہی ہیں ضلع اٹک میں تعلیمی حوالے سے ترقی کے لئے ہر سطح پر کام ہو رہا ہے اور اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا - اس موقع پر نامزد چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں صوبے میں تعلیمی ترقی کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں اور محکمہ تعلیم میں بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر ہورہی ہیں 2018ء تک پاکستان دنیامیں تعلیمی لحاظ سے ترقی یافتہ ملک ہو گا میرٹ پالیسی وضع کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اپنے قائد شیخ آفتاب احمد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو لوگ مسلم لیگ ن کے دورِ اقتدار پر انگلیاں اٹھاتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ نوشتہء دیوار پڑھ لیں تعلیم کے میدان میں جو پالیسی مسلم لیگ ن نے مہیا کی ہے وہ آج سے پہلے کسی نے نہیں دی اٹک کی 60سالہ تاریخ میں میرٹ کی عملداری کا ایسا کوئی نمونہ نہیں ملتا پرنسپل پائیلٹ سیکنڈری سکول شیخ آصف محمود نے اس موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں ضلع بھر میں تعلیمی انقلاب برپا ہوا ہے اورمیرٹ کا بول بالا ہوا ہے پنجاب میں اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے میرٹ پر فیصلہ کا کریڈٹ جہاں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے وہاں اس پر سو فیصد عمل درآمد کا سہرا وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو بھی جاتا ہے گذشتہ کئی دہائیوں سے اٹک میں شرافت کی سیاست کے کلچر کو فروغ دینے پر شیخ آفتاب احمد بھاری اکثریت سے منتخب ہوتے ہیں آج اسی میرٹ کو برقرار رکھنے اور حقدار کو حق دینے پر 2018میں بھی شیخ آفتاب احمد کی جیت یقینی ہے اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ نے ملی نغمے کلام اقبال خاکے اور تقاریر کے ذریعے تقریب کو چار چاند لگا دیئے تقریب کے آخر میں کامیاب کورس کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :