وزیراعلیٰ کی زیرصدارت لاہو رنالج پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، ابتدائی ڈیزائن اور ماسٹر پلان کا جائزہ
لاہورنالج پارک کا منصوبہ ملک کے تعلیمی شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا‘شہبازشریف لاہو رنالج پارک کا منصوبہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دے کر بااختیار بنانے کے حکومتی اقدامات کا تسلسل ہے‘وزیراعلیٰ
ہفتہ 20 اگست 2016 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور نالج پارک کا منصوبہ تعلیم کے شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور طلبا و طالبات کو جدید علوم اور ریسرچ سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بھی پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت، معیار اور تیز رفتاری کا شاہکار اور منصوبے کا انفراسٹرکچر سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیئے۔
وہ آج یہاں لاہو رنالج پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن اور ماسٹر پلان کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے جامع روڈمیپ پر عمل پیرا ہے اور اس کے بڑے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کئے بغیر ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اور اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے معیاری تعلیم کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہو رنالج پارک کا منصوبہ بھی نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کی ایک کڑی ہے جہاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور نالج پارک کے منصوبے کو تیزی سے حتمی شکل دی جا رہی ہے او ریہ منصوبہ بھی حکومت پنجاب کے دیگر منصوبوں کی طرح شفاف اوراعلیٰ معیار کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے بہترین مقام پر نالج پارک کے قیام سے تعلیمی شعبے میں ایک انقلاب آفرین مثبت تبدیلی آئے گی اور یہاں پاکستان بھر کے نوجوانوں کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے کیمپس میں تعلیم کے حصول کے شاندار مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کو نالج پارک میں لانے کیلئے جامع پلان فی الفور مرتب کرکے اس پر عملدرآمد کیا جائے اور منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہو رنالج پارک کا منصوبہ نوجوانو ں کو اعلیٰ تعلیم دے کر بااختیار بنانے کے حکومتی اقدامات کا تسلسل ہے۔ لاہور نالج پارک کمپنی کے مشیر و ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرسپریو پولالس (Dr. Spiro Pollalis) نے منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن اور ماسٹر پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین ڈیسکون گروپ رزاق دا?د، سیکرٹری ہائرایجوکیشن، چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس الماس حیدر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.