وزیراعلیٰ کی زیرصدارت لاہو رنالج پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، ابتدائی ڈیزائن اور ماسٹر پلان کا جائزہ

لاہورنالج پارک کا منصوبہ ملک کے تعلیمی شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا‘شہبازشریف لاہور کے بہترین مقام پر نالج پارک کے قیام سے تعلیمی شعبے میں ایک انقلاب آفرین مثبت تبدیلی آئے گی لاہو رنالج پارک کا منصوبہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دے کر بااختیار بنانے کے حکومتی اقدامات کا تسلسل ہے‘وزیراعلیٰ

ہفتہ 20 اگست 2016 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور نالج پارک کا منصوبہ تعلیم کے شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور طلبا و طالبات کو جدید علوم اور ریسرچ سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بھی پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت، معیار اور تیز رفتاری کا شاہکار اور منصوبے کا انفراسٹرکچر سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیئے۔

وہ آج یہاں لاہو رنالج پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن اور ماسٹر پلان کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے جامع روڈمیپ پر عمل پیرا ہے اور اس کے بڑے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کئے بغیر ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اور اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے معیاری تعلیم کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہو رنالج پارک کا منصوبہ بھی نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کی ایک کڑی ہے جہاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور نالج پارک کے منصوبے کو تیزی سے حتمی شکل دی جا رہی ہے او ریہ منصوبہ بھی حکومت پنجاب کے دیگر منصوبوں کی طرح شفاف اوراعلیٰ معیار کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے بہترین مقام پر نالج پارک کے قیام سے تعلیمی شعبے میں ایک انقلاب آفرین مثبت تبدیلی آئے گی اور یہاں پاکستان بھر کے نوجوانوں کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے کیمپس میں تعلیم کے حصول کے شاندار مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کو نالج پارک میں لانے کیلئے جامع پلان فی الفور مرتب کرکے اس پر عملدرآمد کیا جائے اور منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہو رنالج پارک کا منصوبہ نوجوانو ں کو اعلیٰ تعلیم دے کر بااختیار بنانے کے حکومتی اقدامات کا تسلسل ہے۔ لاہور نالج پارک کمپنی کے مشیر و ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرسپریو پولالس (Dr. Spiro Pollalis) نے منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن اور ماسٹر پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین ڈیسکون گروپ رزاق دا?د، سیکرٹری ہائرایجوکیشن، چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس الماس حیدر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :