Live Updates

سڑکو ں پر آ کر قصاص ما نگنے وا لوں نے ثا بت کیا کہ وہ عدا لتی نہیں اپنی مرضی کے فیصلے چا ہتے ہیں، یہ ممکن نہیں، انتشار کی سیاست کر نے وا لوں کا دور ختم ہو چکاہے ،اقتدار کے نشے میں دھت عمران خان اپنی سیاست کی آخری نا کا م اننگز کھیل رہا ہے

اس کا سیا سی کھیل ختم ہو نے وا لا ہے صو با ئی وزیر قا نون پنجاب را نا ثناء ﷲ خاں کی سینئر صحا فیوں سے گفتگو

ہفتہ 20 اگست 2016 20:00

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) صو با ئی وزیر قا نون پنجاب را نا ثناء ﷲ خاں نے کہا ہے سڑکو ں پر آ کر قصاص ما نگنے وا لوں نے ملک کی عدا لتوں پر عدم اعتماد کر کے ثا بت کیا کہ وہ عدا لتی فیصلے نہیں بلکہ اپنی مرضی کے فیصلے چا ہتے ہیں جو ممکن نہیں ہے انتشار کی سا ست کر نے وا لوں کا دور ختم ہو چکا عوام ملک کی تر قی اور روز گار چا ہتے ہیں سی پیک منصو بہ مکمل ہو تے ہی پا کستان میں روزگار کے تمام دروازے کھل جا ئیں دے ریفر نس دائر کر نا ہر سا سی پا رٹی کا قا نو نی حق ہے عمران خا ن کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز یہاں سینئر صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا اپنا کو ئی ایجنڈنہیں ہے پنڈی کی سیٹ انہیں بھیک میں ملی آئندہ الیکشن میں انکی ضما نت ضبط ہو جا ئے گی انہوں نے کہا کہ چند نا کام سیا ست دان ملک میں افراتفری پھیلا نا چا ہتے تا کہ ملک ترقی کی راہ پر گا مزن نہ ہو سکے عوام انتشار اور افراتفری کی سا ست کو اب ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب دوسرے صو بوں کے لیے مثال بن چکا ہے نیا پا کستان بنا نے وا لے پہلے نیا خیبر پختون خواہ تو بنا ئیں انہوں نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں دھت عمران خان اپنی سیا ست کی آخری نا کا م اننگز کھیل رہا ہے اس کا سیا سی کھیل ختم ہو نے وا لا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :