بھانت بھانت کی بولیاں بولنے او ر الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبانو ں میں جھانکنا چاہیے‘ حمزہ شہباز
احتساب کی تکڑی میں سب کو تلنا ہوگا ،اصل چہرے سامنے آئے تو لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے عمران کی دھرنوں ، احتجاج اور ریلیوں کی سیاست دم توڑ چکی ، 2018 میں قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے
ہفتہ 20 اگست 2016 19:45
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہاہے کہ پاکستانی قوم 126دن تک دھرنا دینے والوں کا حشردیکھ چکی ہے ، اب دوبارہ احتساب ریلی کے نام پر عوام سے مذاق کرنے والے ناکام ہوں گے ،بھانت بھانت کی بولیاں بولنے، دوسروں پر الزامات لگانے ، اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرنے او رملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے ،عمران خان کس منہ کے ساتھ احتساب کی بات کرتے ہیں جب ان کے دائیں قرضہ معاف کرانے والے جہانگیر ترین اور بائیں غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرنیوالے علیم خان کھڑے ہوتے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی حلقہ پی پی 232 کے ضمنی الیکشن میں دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کرے گی اور لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل پر قابو پاکر انشاء اﷲ 2018میں قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے-عزت دوسروں پر الزام تراشیوں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے سے حاصل ہوتی ہے اور دوسروں پر بہتان لگانے والے پی ٹی آئی کی حکومت رکھنے والے صوبے خیبر پختونخوا میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے -انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی سیاست مخلوق خدا کی خدمت ہے اور موجودہ کامیابی میا ں نوازشریف کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی کامیابی ہے -ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہبازنے کہاکہ میاں نوازشریف کا دامن صاف ہے-غلط کام کرنیوالا کبھی خود چیف جسٹس کو خط نہیں لکھتا -انہوں نے کہاکہ جب اصل چہرے سامنے آئے تو لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے ، احتساب کی تکڑی میں سب کو تلنا چاہیے - الزامات لگانے والوں کو آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کی شکل میں جواب مل چکاہے - جہاں مسلم لیگ (ن) کو 32اور تحریک ا نصاف کو صرف 2سیٹیں مل سکی ہیں- انہوں نے کہاکہ اب عوام 2018میں اپنے ووٹ کے ذریعے ا حتساب کریں گے او رفیصلہ کریں گے کہ کس نے اپنے مینڈیٹ سے انصاف کیا-حمزہ شہبا زنے کہاکہ ملک میں توانائی منصوبے ، اقتصادی راہداری ، اور ترقی وخوشحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے-جسے کسی سازش کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا- ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کے بعد بلدیاتی ادارے جلد مکمل ہوں گے اور لوگوں کے بنیادی مسائل تیزی سے حل ہوں گے -علاوہ ازیں حمزہ شہبازنے بورے والہ میں پی پی 232سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی یوسف کسیلہ کی رہائش پر ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا -انہوں نے شہر میں بورے والہ کی 16یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور فعال پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں کیں اور 31اگست کو پی پی 232کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.