وزیراعلیٰ سندھ نے وقت کی قدر کی ہے تو ارکان کابینہ بھی اس پر عمل پیرا ہیں،سینیٹر سعید غنی

ہفتہ 20 اگست 2016 19:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سینیٹر سعید غنی نے کہاہے کہ وقت پر نیند سے اٹھتے ہیں تو موسم بھی سہانا لگتا ہے،وقت کے قدر کی روایات مراد علی شاھ نے ڈالی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسندھ سیکرٹریٹ میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنیٹیرسعید غنی نے کہاکہ وزیراعلی نے وقت کی قدر کی ہے تو ارکان کابینہ بھی اس پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں وقت کی قدر کرتا ہوں ہمیشہ آفس وقت پر پہنچ جاتا ہوں

متعلقہ عنوان :