بچوں کے اغواء کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ‘ ڈی آئی جی آپریشنز

عام شہریوں کو مبینہ اغواء کار قرار دے کرتشددکانشانہ بنانے والوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی‘ ڈاکٹرحیدراشرف کی گفتگو

ہفتہ 20 اگست 2016 19:12

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حید ر اشرف نے کہا ہے کہ بچوں کے اغواء کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں اور عام شہریوں کو مبینہ اغواء کار قرار دے کرتشددکانشانہ بنانے والوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیاہے ،شہر میں کسی منظم اغواء کارگروہ کے سرگرم ہونے کا تاثر قطعاًبے بنیاد ہے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے او راے پلس کیٹگری کے سکولوں میں پو لیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور یہاں ایس پی اور ڈی ایس پیز کوذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ مذکورہ سکولوں میں جی پی ایس سسٹم نصب کئے گئے ہیں اور جیسے ہی سکول انتظامیہ اسے پریس کر ے گی تو اس کی اطلاع پو لیس انفارمیشن سسٹم میں پہنچ جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کے سامنے اغواء کی افواہوں کو زیر بحث لانے سے گریزکریں ، جو لو گ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ایسے لو گ جو کہ عام شہریوں کو ذاتی دشمنی کی بنا پر مبینہ اغواء کارقرار دے دیتے ہیں انہیں تشدد کا نشانہ بنا تے ہیں ان کے خلاف بھی ایف آئی آرز درج کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :